۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
شیعہ علماء کونسل

حوزہ/قائدِ ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ملک گیر احتجاجی کال پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کی قیادت میں بعد از نمازِ جمعہ کوٹلی امام حسین سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، احتجاجی ریلی سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر، سابق ضلعی صدر مولانا کاظم حسین مطہری، سید زاہد حسنین بخاری، مجلس وحدت مسلمین تنویر عباس مہدی ایڈوکیٹ اور سید غضنفر عباس نقوی نے خطاب کیا۔

ہمارے شہداء کا قاتل، حکومت وقت ہے، مقررین

علامہ محمد رمضان توقیر نے پارا چنار میں ہونے والے دلخراش اور انسانیت سوز واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے حصار میں نہتے مسافروں کو ظلم کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ہمارے شہداء کا قاتل حکومت وقت ہے نہ کہ دہشت گرد۔ ہمارے قاتل حکومت وقت اور اداروں کے لوگ ہیں۔ ہم وفاقی و صوبائی حکومت سے نہیں مقتدر اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں، جو پاکستان کی سیکیورٹی کے ذمہ دار ہیں۔

ہمارے شہداء کا قاتل، حکومت وقت ہے، مقررین

انہوں نے مزید کہا کہ لاچار اور بے بس حکومتوں سے کیا مطالبہ کرنا ہے ان کو کرسی و اقتدار کی جنگ سے فرصت نہیں۔ وفاقی و صوبائی حکومت قومی خزانہ سے عیاشی کی زندگی گزار رہی ہیں، ان کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے۔ پاڑا چنار کے مسئلے پر گورنر اور وزیر اعلیٰ سے پہلے بھی مل چکے ہیں، مگر ان سے مایوس ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت سے ہم کیا مطالبہ کریں گے جو خود اپنے لیڈر کے لیے بھیک مانگ رہی ہے۔ حیرت کی بات ہے کہ شوشہ اٹھاتے ہیں زمینوں کا جھگڑا ہے۔ آپ کو شرم نہیں آتی یہ بات کرتے ہوئے چھ ماہ کا شیر خوار زمین کےلئے شہید ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلام پیش کرتا ہوں پاکستان کے غزہ پارہ چنار کے مؤمنین کو جو پے در پے دہشت گردی کا شکار ہونے کے باوجود آج بھی میدان عمل میں موجود ہیں۔

ہمارے شہداء کا قاتل، حکومت وقت ہے، مقررین

آخر میں علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ قیادت، بزرگوں کے لائحہ عمل اور پارہ چنار کے غیور مؤمنین کی آواز پر ہر وقت آمادہ و تیار ہیں۔

احتجاجی ریلی میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی عہدیدار اور مجلس وحدت مسلمین، جعفریہ سٹوڈنٹس، امامیہ سٹوڈنٹس، سول سوسائٹی اور دیگر تنظیموں کے نمائندوں اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور پارہ چنار کے شہداء کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جن پر نعرے درد تھے۔

مظاہرین نے ڈیرہ اسماعیل خان پشاور روڈ بند کر دیا۔

ہمارے شہداء کا قاتل، حکومت وقت ہے، مقررین

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .